لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم چور ایک شہری کے گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور چاندی سمیت ایک کروڑ روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق عثمان نامی شہری کی بیوی گھر کو تالہ لگا کر باہر گئی تھی۔ جب وہ واپس آئی تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان غائب تھا۔ چور عثمان کے گھر سے 65 لاکھ روپے نقدی, 25 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور 5 تولے چاندی چوری کرکے لے گئے۔
پولیس نے تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس کی مدد سے تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔