کراچی: لرزہ خیز مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں دوسرے ملزم شیراز کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم شیراز اور مرکزی ملزم ارمغان بچپن کے دوست تھے اور اسکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کر چکے تھے۔ اسکول کے بعد دونوں کا ڈیڑھ سال قبل دوبارہ رابطہ ہوا جس کے بعد ان کی دوستی گہری ہو گئی۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ارمغان کا اپنا بنگلہ تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا اور کال سینٹر چلاتا تھا۔ جس میں 30 سے 35 افراد بشمول خواتین ملازم تھے۔ ملزم شیراز کے مطابق ارمغان کو اسلحے کا شوق تھا اور اس کے پاس شیر کے 3 بچے بھی موجود تھے۔ تفتیش کے مطابق مصطفیٰ عامر بھی شیراز اور ارمغان کا دوست تھا اور دونوں کی ملاقات ارمغان کے پاس ہی ہوئی تھی۔ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان کے بنگلے میں پارٹی تھی، تاہم مصطفیٰ اس میں شریک نہیں ہوا۔ بعد ازاں 6 جنوری کو مصطفیٰ نے خود کال کرکے ارمغان کے بنگلے پر شیراز کو بلایا۔
تفتیش کے دوران شیراز نے انکشاف کیا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو گالیاں دینے کے بعد ڈنڈے سے مارنا شروع کردیا۔ اس نے مصطفیٰ کے سر اور گھٹنوں پر شدید ضربات لگائیں، جس کے نتیجے میں خون بہنا شروع ہوگیا۔ بعد ازاں ارمغان نے اپنی رائفل سے دیوار پر 2 فائر کیے تاکہ مصطفیٰ کو مزید خوفزدہ کیا جا سکے۔ مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی میں ڈال کر بلوچستان لے جایا گیا اور وہاں گاڑی سمیت جلا دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ ارمغان کے گھر میں خون کے نشانات ملازمین سے صاف کروائے گئے۔ تاہم شیراز کا دعویٰ ہے کہ اسے اس بات کا علم نہیں کہ مصطفیٰ کی والدہ کو تاوان کی کال کس نے کی۔
تفتیشی حکام اس کیس کے مزید پہلوؤں پر تحقیق کر رہے ہیں اور ارمغان سمیت دیگر مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کے قتل کا مقصد اور دیگر ممکنہ کرداروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس ہولناک قتل کے پیچھے چھپے اصل عوامل سامنے آ سکیں۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…