لاہور: (کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک غیر قانونی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ہالی روڈ پر واقع الفا ہوٹل میں کی گئی، جہاں ایک نجی ڈانس پارٹی جاری تھی۔ گرفتار ملزمان میں سنا، رضیہ، عنایہ، ماہی، ردا، ماہم اور عیشا سمیت دیگر شامل ہیں، جبکہ مرد ملزمان میں عثمان، ابرار، حسن، علی، سلطان، معظم اور امجد شامل ہیں۔
چھاپے کے دوران پولیس نے حقہ، شیشہ فلیورز اور ساونڈ سسٹم بھی برآمد کر لیا، جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔