لاہور: (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ممکنہ گینگ وار کا خطرہ ختم ہو گیا، جب دو دیرینہ دشمن خاندانوں کے درمیان صلح ہو گئی۔ صلح کی تقریب معروف شخصیت خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر منعقد ہوئی، جہاں طیفی بٹ گروپ اور قیصر بٹ گروپ نے باہمی اختلافات ختم کر دیے۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب میں شفقت بگا بٹ، اسرار بٹ اور تاجر برادری کے کئی نمایاں رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دونوں گروہوں نے پرانی دشمنیوں کو دفن کرنے کا عہد کیا اور شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم تھے، جس کے باعث دونوں گروپوں کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی تھی۔ تاہم، اس صلح کے بعد شہر میں ممکنہ خونریزی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
دوسری جانب قیصر بٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی اظہار کر دیا۔ یہ صلح لاہور میں دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف عوام میں خوف و ہراس کم ہوگا بلکہ کاروباری اور سماجی حلقوں میں بھی استحکام آئے گا۔
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…