Categories: کرائم

ساتھیوں پر ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل برطرف۔

کراچی – گارڈن تھانے کی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے دو پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور براہ راست آئی جی سندھ کے شکایتی سیل میں درخواست جمع کرائی تھی۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق معاملے کی تحقیقات ڈی ایس پی گارڈن نے کیں۔ جس میں دیگر لیڈی کانسٹیبلز نے الزامات کو غلط قرار دیا۔ تحقیقات کے بعد انکوائری رپورٹ کی روشنی میں لیڈی کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ اس کیس میں لیڈی اہلکار کی مدد کرنے والے سب انسپکٹر کو بھی عہدے میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کا تبادلہ بھی کر دیا گیا۔

برطرف ہونے والی لیڈی کانسٹیبل نے فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے چیلنج کریں گی۔

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

10 گھنٹے ago

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…

10 گھنٹے ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

11 گھنٹے ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

12 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

1 دن ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

1 دن ago