لاہور، 4 فروری 2025 – ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ ہڈیارہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکارڈ کی جانچ، زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ، اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے محرر، ریکارڈ روم اور پولکام آپریٹرز کا ریکارڈ چیک کیا اور بروقت تکمیل کی سختی سے ہدایت کی۔انچارج انویسٹی گیشن کو اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری اور تفتیشی افسران سے روزانہ میٹنگ کرنے کی ہدایت۔دورانِ وزٹ مال خانہ اور حوالات کا بھی معائنہ کیا گیا، غیر قانونی حراست کسی بھی صورت برداشت نہ کرنے کا واضح پیغام دیا گیا۔خواتین سے ظلم، زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابلِ برداشت قرار دی گئی۔سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
تفتیشی مراحل میں سستی دکھانے والے اہلکاروں کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ کی۔دیانتداری اور محنت سے کام کرنے والے اہلکاروں کی ہر سطح پر پذیرائی کرنے کا اعلان۔جو افسران اور اہلکار ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے، ان کے لیے انویسٹی گیشن ونگ میں کوئی جگہ نہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واضح کیا کہ پولیس کی ذمہ داری عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔