فیصل آباد:بیوی پر تشدد کرنے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق واقعے کی اطلاع خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دی۔ اس نے بتایا کہ اس کا بہنوئی نہ صرف اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے بلکہ اس بار تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ہے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اور اس بار اس نے اپنی حرکات میں شدت بڑھاتے ہوئے تیزاب پھینکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔