Categories: کرائمکھیل

بابر کی جگہ شاہین کو کپتانی ملنے پر فخر زمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

شاہین کو کپتانی ملنے پر فخر زمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ بابر کی جگہ شاہین کو ٹی20 کا کپتان مقرر کیے جانے کے حوالے سے سوال پر بلے باز نے کہا  کہ بابر اعظم نے اپنے دور میں اچھی کپتانی کرکے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی ہے۔ اب شاہین کو  کپتانی کا موقع مللا ہے تو وہ بھی بہتر فیصلے کریں گے۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ فارم کا آنا اور جانا کھیل کا حصہ ہے، بابر کا قصور  صرف اتنا ہے کہ اس نے ہمیں سنچریوں کا عادی بنا دیا ہے اس لیے ہم ہر میچ میں انہیں  سنچری کرتا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بابر اعظم دنیا کا اچھا کھلاڑی ہے امید ہے کہ وہ اگلے ٹیسٹ میں اچھا پرفارمنس سے گا۔  انہوں نے کہا کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا جاتا رہتا ہے لہذا بابر  اعظم بھی کم بیک کر لیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کی تیاریوں کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے اور میں  ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔  انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ نئے سال میں پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتے اور اس میں میری پرفارمنس کا بھی  اہم کردار ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوچ یاسر عرفات سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ وہ ابھی مزید دس سال تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago