شاہین کو کپتانی ملنے پر فخر زمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ بابر کی جگہ شاہین کو ٹی20 کا کپتان مقرر کیے جانے کے حوالے سے سوال پر بلے باز نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنے دور میں اچھی کپتانی کرکے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی ہے۔ اب شاہین کو کپتانی کا موقع مللا ہے تو وہ بھی بہتر فیصلے کریں گے۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ فارم کا آنا اور جانا کھیل کا حصہ ہے، بابر کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے ہمیں سنچریوں کا عادی بنا دیا ہے اس لیے ہم ہر میچ میں انہیں سنچری کرتا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بابر اعظم دنیا کا اچھا کھلاڑی ہے امید ہے کہ وہ اگلے ٹیسٹ میں اچھا پرفارمنس سے گا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا جاتا رہتا ہے لہذا بابر اعظم بھی کم بیک کر لیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کی تیاریوں کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے اور میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ نئے سال میں پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتے اور اس میں میری پرفارمنس کا بھی اہم کردار ہو۔
انہوں نے کہا کہ کوچ یاسر عرفات سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ وہ ابھی مزید دس سال تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔