سال 2023 میں ہیلپ لائن 15 پر کتنی کالز موصول ہوئیں؟ پنجاب سیف سیٹی اتھارٹی کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2023 جاری کر دی گئی ہے۔ سال 2023میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر پونے 3 کروڑ سے زائد کالز موصول ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں نے ایمرجنسی نمبر پر 2 کروڑ سے زائد غیر متعلقہ کالز کیں ہیں، سیف سٹی نے پولیس اور ریسکیو کے ذریعے 25 لاکھ سے زائد کیسز میں شہریوں کو ایمرجنسی مدد فراہم کی ہے۔ یہ رپورٹ سیف سیٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی 15 پر مختلف معلومات کے حصول کیلئے سوا 5 لاکھ کالز موصول ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوتفتیش میں مدد کیلئے ساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز میں ویڈیو شہادتیں بھی فراہم کی گئیں ہیں، پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 1100 سے زائد 15 ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ فراہم کیاہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پندرہ سو سے زائد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر فوری ایکشن کروایا ہے۔ مزید یہ کہ سیف سٹی نے 1 ہزار سے زائد گاڑیاں، موٹر سائیکلز اور رکشے تلاش کر کے مالکان کے حوالے کیے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…