Categories: کالم

ایل ڈی اے کی ڈیجیٹل اصلاحات،پنجاب میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ

ایل ڈی اے کی ڈیجیٹل اصلاحات،پنجاب میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ

محسن شہزاد مغل

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) میں دھکے کھانے کا تجربہ یقینا لاہور کے ہر شہری کو ہوا ہو گا ۔ شہری جب بھی اپنے رہائشی یا تجارتی منصوبوں کے نقشوں کی منظوری یا دیگر معاملات کے لیے ایل ڈی اے کے دفاتر کا رخ کرتے ہیں تو انہیں طویل قطاروں میں کھڑے ہونا پڑتا ہے جہاں اکثر اوقات انہیں انتظار کی سولی پر لٹکایا جاتا ہے۔ایک عام تجربہ یہ ہوتا ہے کہ درخواست دینے کے بعد عوام کو کئی دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں تاکہ اپنے کیس کی حیثیت معلوم کرسکیں۔ عملے کے رویے سے لیکر رشوت کے مطالبات تک ہر قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات کسی بھی معاملے کو جلدی حل کروانے کے لیے ایجنٹ مافیا کی خدمات لینا ناگزیر بن جاتی ہیں جو خود ایک الگ مصیبت ہے۔یہ تمام مشکلات عوام کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں اور ان کے قیمتی وقت اور پیسے کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ ایل ڈی اے کے دفاتر میں کام کروانا ایک عام شہری کے لیے انتہائی دشوار گزار عمل بن جاتا ہے، عوام کی ان تمام مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب لاہور کے شہری اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے بھی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے اپنے رہائشی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس نئے سسٹم میں نقشے کی درخواست، نقشے کی اپلوڈنگ، پراسسنگ اور چالان کی ادائیگی سمیت تمام مراحل آن لائن مکمل ہوں گے۔اگر نقشے میں کوئی اعتراض ہو تو شہری اسے درست کر کے دوبارہ اپلوڈ کر سکتے ہیں اور منظور شدہ نقشے کو بھی آن لائن ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ اس نئی سہولت کے تحت شہریوں کو اب ایل ڈی اے کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ شہری ایل ڈی اے کی موبائل ایپ یا ویب سائٹ lda.gop.pk پر جا کر رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے درخواست دے سکتے ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا یہ نیا آن لائن نظام ایل ڈی اے کے ساتھ منسلک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ایل ڈی اے کے دفاتر جانے کی ضرورت ختم، تمام عمل آن لائن

وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام صرف ایل ڈی اے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پنجاب بھر کے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید منصوبے بھی جلد سامنے آئیں گے۔ دستک پائلٹ پروجیکٹ کے کامیاب نتائج نے حکومت کو یہ اعتماد دیا ہے کہ وہ اس منصوبے کو مزید وسیع پیمانے پر متعارف کروا سکے۔
ڈیجیٹل پنجاب کا یہ ویژن نہ صرف شہریوں کو آسانیاں فراہم کرے گا بلکہ کرپشن اور ایجنٹ مافیا کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کر کے آئی ٹی پر مبنی اصلاحات سے شفافیت میں اضافہ ہوگا جو کہ عوامی اعتماد کو بحال کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔پنجاب حکومت کے ان اقدامات کا مقصد عوام کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ایک ایسی سمت کی جانب قدم ہے جہاں شفافیت، انصاف، اور عوام کی آسانیاں اولین ترجیح ہیں۔ مستقبل میں ایسے مزید منصوبوں کی توقع ہے جو نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ڈیجیٹل اصلاحات کے اس عمل سے عوامی زندگیوں میں جو تبدیلیاں آئیں گی وہ نہ صرف وقت کی بچت کریں گی بلکہ ملک کو ایک ترقی یافتہ اور کرپشن سے پاک ریاست بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

5 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

6 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

6 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

8 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

9 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

9 گھنٹے ago