Categories: کالم

شدید گرمی میں بجلی کے بلوں میں کمی کے طریقے

شدید گرمی میں بجلی کے بلوں میں کمی کے طریقے

شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک اور صبح 7 بجے سے 9 بجے تک فریج بند رکھنے سے تقریباً 50 یونٹس کی بچت کی جا سکتی ہے

تحریر: غلام مرتضیٰ
لاہور : شدید گرمی اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ بجلی کے بلوں سے گھبرانے کے بجائے، عملی اقدامات اپنا کر انہیں کم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے بجلی کی بچت کے کچھ اہم اور موثر طریقے بتائے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنے بجلی کے بل میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے، بجلی کے یونٹس کی ترتیب جاننا ضروری ہے۔ مثلاً، اگر آپ کے گھر میں فریج 24 گھنٹے چلتی ہے تو یہ ایک مہینے میں تقریباً 118 یونٹس استعمال کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک اور صبح 7 بجے سے 9 بجے تک فریج بند رکھنے سے تقریباً 50 یونٹس کی بچت کی جا سکتی ہے۔
پنکھوں کے استعمال میں بھی احتیاط برتی جائے۔ تین پنکھے اگر 24 گھنٹے چلیں تو تقریباً 90 یونٹس خرچ ہوتے ہیں۔ انورٹر ٹیکنالوجی والے پنکھے لگانے یا دن بھر ایک ہی کمرے میں پنکھا چلانے سے 20 یونٹس کی بچت ممکن ہے۔ سٹینڈ والے پنکھے ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ یہ زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں۔
پانی کی موٹر روزانہ 40 منٹ چلانے سے تقریباً 30 یونٹس خرچ ہوتے ہیں۔ موٹر دن کے اوقات میں چلائیں تاکہ پیک ٹائم کی مہنگی بجلی سے بچا جا سکے۔
استری روزانہ دو گھنٹے چلانے سے تقریباً 55 یونٹس خرچ ہوتے ہیں۔ استری کرتے وقت فرج اور پنکھے بند رکھیں اور کوشش کریں کہ دن کے وقت ہی کپڑے استری کریں تاکہ 35 یونٹس کی بچت ہو سکے۔
اسے کا درست استعمال:۔
چلانے کے دوران فریج اور پنکھے بند رکھیں۔
اے سی کا درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس پر رکھیں۔
جب کمرہ مناسب حد تک ٹھنڈا ہو جائے تو اے سی بند کر کے پنکھا استعمال کریں۔
رات کو اے سی کا ٹائمر آن رکھیں تاکہ یہ خود بخود بند ہو جائے۔
اے سی کے فین کو آٹو پر کریں، فلٹر کو صاف رکھیں، اور کمرے کی بہتر انسولیشن کریں۔

فریج استعمال کرنے کی طریقہ :۔
شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک اور صبح 7 بجے سے 9 بجے تک فریج بند رکھیں۔
دودھ، گوشت، اور ادویات کو اوپر والے خانے میں رکھیں، فالتو کھانا اور فروٹ کم رکھیں۔
انور ٹیکنالوجی والے پنکھے استعمال کریں:
چھت والے پنکھے استعمال کریں اور انورٹر ٹیکنالوجی والے پنکھے لگوائیں۔
دن بھر ایک ہی کمرے میں پنکھا چلائیں۔
سٹینڈ والے پنکھے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں۔

لائٹس اور دیگر اپلائنسز:
انرجی سیور بلب یا ایل ای ڈی لائٹس استعمال کریں کیونکہ یہ روایتی بلب کی نسبت کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔
غیر ضروری اپلائنسز جیسے پنکھے، لائٹس، ٹی وی، اور کمپیوٹر بند رکھیں۔
باتھ روم یا بالکنی کی لائٹس بند رکھیں۔
کمپیوٹر اور ٹی وی کو سلیپ موڈ یا آف کر دیں۔
واشنگ مشین اور استری:
واشنگ مشین یا استری استعمال نہ کرنے پر انہیں سوئچ آف رکھیں- کپڑے دن کے وقت استری کریں تاکہ بجلی کی بچت ہو۔
مائیکروویو:
مائیکروویو کی بجائے چولہے کا استعمال کریں۔
جمے ہوئے کھانے کو ڈی فروسٹ کرنے سے پہلے پانی میں ڈی فروسٹ کریں۔
کیبل اور وولٹیج:
معیاری کیبل اور مستحکم وولٹیج کا استعمال کریں کیونکہ کمزور وولٹیج بل میں اضافہ کرتا ہے۔
فریج اور اے سی کے فلٹر کی باقاعدگی سے صفائی کریں۔
واشنگ مشین میں گرم پانی کی سہولت استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے بھی بجلی کا بل کم ہوگا۔
دن کے اوقات میں بجلی استعمال کریں کیونکہ پیٹ ٹائم میں فی یونٹ چارجز زیادہ ہوتے ہیں۔
شمسی توانائی کا استعمال:
بجلی بچانے کا سب سے مؤثر طریقہ شمسی توانائی کا استعمال ہے۔ سولر پینل کی تنصیب کو ایک سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو طویل مدت میں مالی بچت فراہم کرتی ہے۔
لائٹس اور پنکھے:
دن کے وقت گھر کے اندر لائٹس جلانے کی بجائے سورج کی روشنی کا فائدہ اٹھائیں۔ یہ بجلی کے انفرادی استعمال کو بہت کم کر سکتا ہے۔
انرجی سیور بلب یا ایل ای ڈی لائٹس استعمال کریں کیونکہ یہ روایتی بلب کی نسبت کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔
غیر ضروری اپلائنسز جیسے پنکھے، لائٹس، ٹی وی، اور کمپیوٹر بند رکھیں۔
دیگر تدابیر:۔
کپڑے دن کے وقت استری کریں تاکہ بجلی کی بچت ہو
کمپیوٹر اور ٹی وی کو سلیپ موڈ یا آف کر دیں۔
مائیکروویو کی بجائے چولہے کا استعمال کریں اور جمے ہوئے کھانے کو پانی میں ڈی فروسٹ کریں
معیاری کیبل اور مستحکم وولٹیج کا استعمال کریں کیونکہ کمزور وولٹیج بل میں اضافہ کرتا ہے
فریج اور اے سی کے فلٹر کی باقاعدگی سے صفائی کریں۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

11 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

14 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

15 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

15 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

16 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

18 گھنٹے ago