Categories: کالم

کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بے روزگاری

کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے ماہرین اور میڈیا کی جانب سے کئے گئے خدشات کہ دوسری لہر پہلی لہر سے کہیں زیادہ افراد کو متاثر کر سکتی ہے کسی حد تک درست ثابت ہوئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کو دیکھا جائے تو بھارت، امریکہ اور یورپی ممالک میں متاثرہ افراد کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ یورپ کے کئی ممالک میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاوّن نافذ کر دیا گیا تاہم ترقی پذیر ممالک میں حکومتیں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اس وباء کی پہلی لہر اور مکمل لاک ڈاوّن نے یہاں مزید غربت میں اضافہ کیا ہے، ترقی پذیر ممالک دوسرے لاک ڈاوّن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے حوالہ سے کئے گئے خدشات بھی حکومتی اعدادو شمار کے مطابق درست ثابت ہو رہے ہیں۔
وطن عزیز پاکستان میں موسمِ سرما کے آغاز سے ہی ملک میں کورونا وائرس کی تعداد میں ایک دم کئی گنا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان کے کورونا سے متعلق ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2738افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 36 افراد خالقِ حقیقی سے جا ملے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42ہزار ٹیسٹ کئے گئے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں متعدد تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں تاہم ابھی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، سردیوں کی چھٹیوں کو 31جنوری 2021 تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیموں نے فیصلہ کو نہ ماننے کا عندیہ دیا ہے، ملک بھر میں بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے اور سینما گھروں، تھیٹروں اور مزاروں کو مکمل طور پر بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
گورنمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق شادی ہالوں کے اندر شادی کی تقریب پر مکمل پابندی عائد کی گئی جبکہ ان تقاریب کو شادی ہالوں کے باہر منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 300افراد شریک ہو سکیں گے۔ شادی ہالوں کو پروگرامات ہال کے باہر میں اس لئے کرنے کی اجازت دی گئی کیونکہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں اس شعبے نے پہلے ہی نقصان اُٹھایا ہے اس کے ساتھ لاکھوں افراد جو اس شعبے کے ساتھ منسلک ہیں بیروزگار ہو چکے تھے جسکی وجہ سے ملک میں غربت اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔
کورونا کے جو نتائج پہلے ہوئے تھے اس میں صرف اللّٰہ تعالٰی کا کرم ہے اور ہمارے ملک کی عوام کی قوت برداشت کا زیادہ ہونا ہے نہ کہ حکومتی کارکردگی کا فعال کردار ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے افراتفری بڑھ رہی ہے، لوگوں کی حالت افاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرئے، انکے لئے روزگار مہیا کرئے تاکہ لوگوں کے گھر کا چولہا چل سکے۔
بقلم: کاشف شہزاد

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

4 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

5 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

8 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

8 گھنٹے ago