Categories: کالم

شائد نئے سال میں ہم عوام کے حالات بدل جائیں

شائد نئے سال میں ہم عوام کے حالات بدل جائیں

بقلم:کاشف شہزاد

آج نئے سال کا پہلا دن ہے, پوری قوم اُمید و آس میں ہے کہ اس سال کچھ ایسا ہوگا کہ ملکی حالات بدل جائیں گے, اس سال ضرور ملکی عوام کی پریشانیوں اور تکلیفوں میں کمی ہوگی۔ یہ اُمید تو بہت خوب لگائی ہے ہم نے، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا, ہر گزرتے سال کے ساتھ ہماری عوام کی تکلیفوں، دکھوں اور پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ ملکی حالات بہتری کی طرف مائل ہونے کی بجائے گھمبیر ہوتے ہمیشہ نظر آئے ہیں, اسی لئے وطنِ عزیز کے لئے سال ضرور بدلتا ہے مگر حالات نہیں۔

گزشتہ سال کی اگر بات کریں تو بجلی، تیل، گیس اور روزمرہ استعمال کی چیزوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس سے عام آدمی مہنگائی کی دلدل میں پھنس کر رہ گیا، دوسری جانب ملکی زراعت جو معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے اُسکا جنازہ نکال دیا گیا، گندم، مکئی دھان اور کپاس کی قیمتوں میں اس قدر کمی کر دی گئی کہ کسانوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنا پڑا، اسکے ساتھ ساتھ ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ٹیکسوں نے عوام کا کچومر نکال دیا۔ ان حالات میں اگر دیکھیں تو پاکستان کی موجودہ زندگی میں صرف چند خاندانوں کے حالات ضرور بدلے مگر عوام کے حالات ویسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ ملک کے لئے ہمیشہ یہی دعا نکلی کہ کبھی اس ملک سے بھی مایوسی کی گھٹائیں ختم ہوں, ملک کے لئے ترقی کی راہیں کھلیں, اس ملک کے غریبوں کو بھی خوشحالی نصیب ہو۔

وطنِ عزیز کا ہر غریب آدمی اپنی حکومت سے صرف یہی توقع کرتا ہے کہ اُسے دو وقت کی روٹی، پہننے کے لئے کپڑا, عزت سے رہنے کے لئے گھر, بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہتر سکول اور صحت کے لئے علاج معالجے کی سہولت میسر آئے اور اسی کے لئے وہ ہر وصول کنندہ چیز پر ٹیکس کی ادائیگی کرتا ہے لیکن بدلے میں جب اسے یہ چیزیں نہیں ملتی تو وہ ان چیزوں کو حاصل کرنے کے لئے دھکے کھا کھا کر مایوس ہو جاتا ہے۔ دُنیا کی فلاحی ریاستوں میں یہ سب عوامی سہولتیں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہیں مگر ہمارے ملک میں عوامی مسائل اور تکلیفوں سے مبرہ حکمرانوں کو آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول میں دلچسپی ہے تاکہ وہ مزید مراعات کے اہل ہو سکیں۔ ملک قرضوں میں دھنستا جائے حتیٰ کہ ڈیفالٹ کے خطرے تک پہنچ جائے کسی کو اسکی کوئی فکر نہیں۔ یہ قرضے اپنی غریب عوام کی سہولتیں پوری کرنے کے نام سے لئے تو جاتے ہیں مگر حقیقت میں ان قرضوں کا اثر کہیں اور بڑھتا ہے۔ بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا مقروض ملک جہاں ملکی عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہی ہے وہاں ان کے لئے کچھ کرنے کی بجائے سرکاری خزانے کے منہ اراکین اسمبلی کے لئے کھولے جائیں تو وہاں عوام کے حالات نہیں بدلتے۔

جب سے ملک کی نئی حکومت آئی ہے عوام کو یہی نوید سنائی جا رہی ہے کہ ملکی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں, سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ساری حدیں پار کر چکی ہے، مہنگائی کی شرح تیزی سے کم ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود خوشحالی عوام سے میلوں دور ہے۔ پچھلے سال سے لیکر نیا سال آنے تک مہنگائی میں کمی صرف سرکاری کاغذات میں ریکارڈ کی گئی کیونکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ سکے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ مزدور اور غریب کو اس دوران کیا ملا؟ اسکی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے کیا کیا گیا، جس کے لئے دو وقت کی روٹی زندگی کا سب سے بڑا چینلج بن چکا ہے، ان کے لئے حکومت ابھی موّثر معاشی پالیسیاں بنانے سے قاصر ہے۔ میرا یہاں ایک سوال ہے کہ کیا یہ ملک صرف امراء کے لئے بنا ہے جس میں جینے کا حق صرف انہیں کو ہے؟ اللّٰہ کرئے اس نئے سال میں عوام کے لئے کوئی تبدیلی آئے جس میں انکی بڑھتی ہوئی تکلیفیں، پریشانیاں کم ہونی شروع ہوں۔

News Tv

Recent Posts

کینیڈا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے وزیراعظم اور اپنی جماعت کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔…

3 گھنٹے ago

ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ آج کل روبوٹس کی تخلیق پر بڑی توجہ…

4 گھنٹے ago

کورونا کے بعد چین میں سامنے آنے والا نیا وائرس کتنا خطرناک ہے؟

کورونا کے بعد چین میں سامنے آنے والا نیا وائرس کتنا خطرناک ہے؟ چین میں ایک نئے وائرس کے پھیلنے…

8 گھنٹے ago

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن…

12 گھنٹے ago

ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی

ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی نگران اور منتخب حکومتوں کے فیصلوں…

12 گھنٹے ago

بلاول بھٹو اور ’’عینک والا جن‘‘ کا دلچسپ رشتہ، اداکار نے راز افشاں کر دیا

بلاول بھٹو اور "عینک والا جن" کے درمیان ایک دلچسپ تعلق سامنے آیا ہے، جس کا انکشاف اداکار حسیب پاشا…

13 گھنٹے ago