ہر زمانے میں کچھ نئی ایجادات ہوتی آئیں ہیں۔ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ نت نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ خیر کے ساتھ شر بھی موجود ہوتا ہے بلکل ایسا ہی ہے سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی۔ دنیا بھر میں کلائیمیٹ چینج ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے جسکے بعد بہت سارے ممالک نے اسکے سدباب کے طور پر تیل پر چلنے والی گاڑیوں کا استعمال کم کیا اور الیکٹرک گاڑیاں بنانا شروع کیں۔ بیرونی ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال اب بہت عام ہو گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں بھی ایک کار ساز کمپنی نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جسکے نتیجے میں وہ کا ساز کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے جا رہی ہے۔ آج ہم آپکو اس پاکستانی کار ساز کمپنی کی نئی متعارف کردہ گاڑیوں کی خصوصیات اور قیمتوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔
پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ریگل آٹو موبائلز نے اپنی مشہور زمانہ الیکٹرک گاڑی سیریس 3کو متعارف کروانے کے صرف ایک ماہ بعد قیمت میں8 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کا اعلان کر دیاہے۔کار سازکمپنی ریگل نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث کیا گیاہے۔کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں پر ڈیوٹی اور لیوی میں نظر ثانی بھی گاڑی کی قیمت میں کمی ایک و جہ بنی ہے ۔
کار ساز کمپنی ریگل کا مزید کا کہناہے کہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا اقدام الیکٹر ک گاڑیوں کو فروغ دینے میں اہم کر دارا دا کرے گا ۔کمپنی نے گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 8 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 83 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی صارفین کیلئے 91 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔
اگر آپ یہ گاڑی بک کروانا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ کار کی بکنگ قیمت میں بھی 50,000 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔الیکٹر ک وہیکل کے شوقین افراد سیرس 3کو تین لاکھ روپے کی بجائے اب محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکل کے شوقین افراد سیرس 3 کو تین لاکھ روپے کی بجائے محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں۔