Categories: Cars

پاکستان میں انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ بیرون ملک جانے والے ہیں یا جاتے آتے رہتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ بیرون ملک خود گاڑی چلایاسکیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ آپ پاکستان میں رہتے ہوئے ہی انٹرنیشنل  ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیںتفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل  ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس پہلے پاکستان میں جاری کردہ قومی ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔

اپلائی کرنے کیلئے جن چیزوں کی ضرورت آپکو پڑنے والی ہے ان میں شناختی کارڈ، نیشنل ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ۔ ان تینوں کی اٹیسٹڈ کاپی لیں۔ اس کے ساتھ دو عدد اٹیسٹڈ تصاویر اور فیس کی رقم بھی آپ کے پاس موجود ہو۔
صوبہ پنجاب میں انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے  راستہ ایپ پر اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔ یہ ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اپنے قومی شناختی کارڈ کی معلومات اور مطلوبہ تفصیلات ایپ میں مہیا کرنے کے بعد درخواست دہندگان نزدیکی لائسنس سینٹر میں اپنے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرا سکتے ہیں اور یہیں سے اپنے قریب ترین لائسنسنگ سنٹر کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ فارم پُر کرنے کے لیے آپ کے پاس پاسپورٹ سائز کی دو تصدیق شدہ تصاویر، ایک قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹوکاپی، درخواست گزار کے پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو، 50سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)، ڈسٹرکٹ کورٹ سے حاصل کیا گیا 66روپے کا ایک ٹکٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ میں ادا کرنے کے لیے 450روپے کا فیس واﺅچر ہونا لازمی ہے۔
اسلام آباد سے اپلائی کرنے کا طریقہ ایسا ہےکہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر جی 11۔ 4جا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی نقل، دو پاسپورٹ سائز تصاویر، ویزا کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی، اسلام آباد میں رہائش کا ثبوت، پوسٹ آفس سے حاصل کیا گیا 30روپے کا سٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ(50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)لازمی ہے۔ فارم ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ پر جائیں۔
سندھ کے رہائشی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر جائیں۔ یہاں سے آپ اپنی پسند کے سنٹر کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس دو پاسپورٹ سائز کی تصاویر(ترجیحاً تین تصاویر لے جائیں)، سندھ پولیس کی طرف سے جاری کردہ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک کاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ (50سال یا زائد عمر کے لوگوں کے لیے) اور رہائش کا ثبوت مہیا کرنا لازمی ہے۔
خیبرپختونخوا سے اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  پشاور کے رہائشی کمرہ نمبر 11، دوسری منزل، تسنیم پلازہ، نزد بینیوولنٹ فنڈ بلڈنگ، پشاور میں جا کر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس دو پاسپورٹ سائز تصاویر ، پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی ، رہائش کا ثبوت، پوسٹل ڈرائیونگ سٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ (50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)مہیا کرنا لازمی ہوں گے۔

جب آپ درخواست دینے کے بعد منتخب کردہ سینٹر میں جا کر باقی پراسس مکمل کریں گے تو اس کے بعد  24 گھنٹے کے  اندر آپکا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس  آپکے دیے گئے پتے پر پہنچ جائے گا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

23 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

24 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago