دنیا کی امیر ترین انسان ایلون مسک کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ ٹیسلا نے ایک ایسی کار متعارف کروا دی ہے جو بھارتی شہری صرف 17 لاکھ روپے میں خرید سکیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ امریکی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ انڈیا میں بنائے جانے والے اس کے تقریباً تمام یونٹس 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی 17 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہندوستانی حکومت اور امریکی الیکٹرک کارساز کمپنی ٹیسلا میں عنقریب ایک معاہدہ بھی متوقع ہے، جس کے تحت ٹیسلا کو بھارت میں اپنی گاڑیاں امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔
لیکن یہ ایک خواب ہے۔ یہ سب سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں۔ اس وقت بھی سوشل میڈیا پر اسی 17 لاکھ کی ٹیسلا کے ٹرینڈ چل رہے ہیں لیکن اس خبر کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایلون مسک کے ابتدائی بیان کے بعد، ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری لگانے کے بارے میں عملی طور پر اقدامات نہیں اُٹھائے۔ تاہم اس حوالے سے من گھڑت افواہیں پھیلائی جاتی رہیں۔ حقیقت اس کے بالکل برعکس اور صورتحال جوں کی تو رہی، جو جولائی 2023 میں تھی۔ یعنی نہ تو ٹیسلا نے کوئی سرمایہ کاری کی ہے اور نہ ہی ہندوستان میں کوئی فیکٹری لگائی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…