پاک سوزوکی کار ساز کمپنی کی کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال 2023-2024 کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 51فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیچکررز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی2023 سے نومبر 2023تک کی مدت کے دوران پاک سوزوکی کے18 ہزار 262 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51 فیصد کم ہے۔
اعداود و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک سوزوکی کے37 ہزار 29 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ نومبر2023 میں کمپنی کے 3506 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوکہ اکتوبر2023 کے 3810 یونٹس کی فروخت کے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں سوزوکی سوفٹ کے 1852 یونٹس، کلٹس کے 1611 یونٹس، ویگنار کے 716 یونٹس، سوزوکی آلٹو کے 11306 یونٹس، سوزوکی بولان کے 853 یونٹس اور راوی کے 1220 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوکہ گزشتہ سال کےی اسی مدت کے دوران فروخت ہونے والے یونٹس سے 51 فیصد کم ہے۔
ملکی معیشت میں بظاہر تو بہتری آرہی ہے۔ ڈالر کی قیمت بتدریج نیچے جا رہی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ مین پہلی بار 66ہزار پوائنٹ کی حد کراس کر چکا ہے لیکن اس سب کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آنے کا نام نہیں لے رہی۔ یہی وجہ ہے کہ کاروں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔
اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ رواں مالی سال 2023-2024 کے پہلے 5 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 5لاکھ 14ہزار 780 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے۔
سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-2023 کی اسی مدت یعنی جولائی 2022 سے نونمبر 2022 کے دوران ملک میں گاڑیوں کے 6 لاکھ 3 ہزار 199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔رواں مالی سال کے دوران گزشتہ ماہ نومبرمیں ملک میں 98625 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو کہ اکتوبر2023کے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، اکتوبرمیں ملک میں 113545 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں 131224 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جوکہ رواں سال نومبرمیں کم ہوکر 98625 یونٹس رہ گئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…