Categories: Cars

ٹویوٹا پرئیس کو جاپان کی سال کی سب سے بہترین گاڑی قرار دیدیا گیا

ٹویوٹا پرئیس نے  ٹوکیو میں سال کی "ممتاز جاپان کار ٹرافی” جیت لی ہے۔ ٹویوٹا پرئی نے سال کی بہترین کار کے ایوارڈ میں مجموعی طور پر 360 ووٹ حاصل کیے۔بی ایم ڈبلیو ایکس ون کار نے 150 ووٹ حاصل کر کے دوری پوزیشن حاصل کی جبکہ  ہنڈا زیڈ آر وی کو 100 ووٹ ملے اور اس ایوارڈ میں ہنڈا زیڈ آر وی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نومبر کے اوائل میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں، ججوں نے 2023 کے لیے "10 بہترین” کاروں کا انتخاب کیا ۔ ان گاڑیوں میں ٹویوٹا پرئیس، بی ایم ڈبلیو ایکس ون، ہنڈا زیڈ آر وی، ٹویوٹا الفارڈ، نسان سیرینا، سوبارو کراس ٹیک، مسٹوبشی ڈیلیکا منی، ابارتھ 500 ای، مزاراٹی گرزیلا اور والکس ویگن آئی ڈی 4 شامل تھیں۔ ان گاڑیوں کو جاپان کی سال 2023 کی بہترین گاڑیاں قرار دیا گیا اور پھر ان گاڑیوں کے مابین ووٹنگ کے ذریعے مقابلہ ہوا جس میں ٹویوٹا پرئی نے سال کی بہترین کار کے ایوارڈ میں مجموعی طور پر 360 ووٹ حاصل کیے اور سرفہرست رہی۔

پرئیس کے چیف انجینئر ساتوکی اویا کے مطابق، کار کی از سر نو تیاری اور لانچ انتہائی چیلنجنگ عمل تھا جبکہ کمپنی کے سابق سی ای او کیوٹوڈا نے کہہ دیا تھا کہ کاروں کی دنیا میں 1997 میں تہلکا مچانے والی یہ کار اب پرانی ہو چکی ہے اور اسے اب ریٹائر کر کے ٹیکسی کا سٹیٹس دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کار ساز کمپنی، انجینئرز اور منصوبہ سازوں کا خیال تھا کہ پرائیس کی قسمت ایک بار پھر سے بدلی جا سکتی ہے اور جدید بنیادوں پر تیار کر کے اس کار کو مارکیٹ مین لانچ کیا جا سکتا ہے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ ہماری انتھک محنت، صارفین کے ساتھ ہماری کمٹمنٹ اور آگے بڑھتے رہنے کی ہماری کوششوں کی بدولت آج پرائیس جاپان کی بہترین کار قرار پائی ہے۔

ٹویوٹا پرئیس نے جاپان کی معیشت میں ہابرڈ کے طور پر 1997 میں بھی اپنا لوہا منوایا تھا اور اب پھر ہائبرڈ نے ثابت کردیا ہے کہ ٹویوٹا پرئیس ہی آج بھی جاپان کی بہترین کار ہے۔

اسی مقابلے میں مٹسوبشی ڈیلیکا منی 660 سی سینے ڈیزان کار اف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ نسان سریرینا نے ٹیکنالوجی کار آف دی آئیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

پورے ایوارڈ شو کے دوران ٹویوٹا پرئیس سب کی نظروں کا مرکز بنی رہی۔ اس کار کو امریکہ اور یورپ کے میڈیاکی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

کمپنی ٹویوٹا پرئیس سے بہت سی امیدیں ہیں ، کار ساز کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ہم معیشت، بہترین ایندھن، سڑکوں کی حالت اور صارفین کو ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین کاریں فراہم کرتے رہیں گے اور ٹویوٹا کا نام  بہترین کاروں کی کہکشاں کے افق پر یوں ہی جگمگاتا رہا ہے۔ کاروں کی شوقین افراد اور ماہرین نے بھی ٹویوٹا پرئیس کی اس جیت کا خیر مقدم کیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ بلاشبہ ہنڈا پرئیس ہی اس ایوارڈ کی مستحق تھی۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

6 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

8 گھنٹے ago