استعمال شدہ کار خریدنے والے افراد کو گاڑی کی کنڈیشن کے بارے کئی پریشانیوں اور شکوک و شبہات کا سامنا ہوتا ہے۔ہم استعمال شدہ گاڑی خریدنا چاہیں تو سوچتے ہیں کہ کہیں اس کا کوئی ایکسیڈنٹ تو نہیں ہوا، مجموعی طور پر کار کی کنڈیشن کیسی ہے اور آیا کہ یہ گاڑی قانونی بھی ہے یا نہیں۔
استعمال شدہ کار خریدنے سے پہلے سب کو چند چیزیں لازماً دیکھنی چاہئیں۔
باڈی کنڈیشن کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو الجھن ہی رہتی ہے کہ گاڑی کسی حادثے کا شکار تو نہیں ہوئی یا پھر کہیں یہ مرمت شدہ تو نہیں ، لیکن پریشان نہیں ہونا یہ چیزیں باآسانی چیک کی جا سکتی ہیں۔سب سے پہلا کام یہ ہے کہ کار کا ایس صورت میں معائنہ کریں جب وہ اچھی طرح صاف ہو اور دھوپ میں کھڑی ہو، تاکہ آپ اس کے تمام باڈی پارٹس کو اچھی طرح دیکھ سکیں۔ کئی بار ہمیں گاڑی کی رنگت میں کچھ فرق محسوس ہوتا ہے، گویا کسی جگہ دوبارہ پینٹ کروایا گیا ہے۔ یہ شک پیدا ہو تو اس مخصوص باڈی پارٹ کی اچھی طرح جانچ کریں۔ کناروں پر یا اِدھر اُدھر پینٹ کے ننھے قطرے نظر آ سکتے ہیں جو پینٹ کے اسپرے کی وجہ سے آتے ہیں۔ یہ بھی دیکھیں کہ مختلف رنگت کے پارٹ کے ساتھ موجود کسی پرزے پر ہلکا سا اور چھوٹا سا اسپرے کا نشان تو موجود نہیں ہے۔ یہ نشان تبھی ظاہر ہوتا ہے جب آپ اسے بہت قریب سے دیکھتے ہیں۔
اگر کار کے صرف ایک دو پارٹس ہی رنگے ہوئے ہوں یعنی یا تو دروازہ یا فینڈر تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں لیکن اگر تین یا اس سے زیادہ پارٹس پر دوبارہ پینٹ کیا گیا ہویا ہڈ یا بوٹ پر پینٹ کیا گیا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ گاڑی کا بڑا حادثہ ہوا ہے اور اس صورت میں ایسی گاڑی لینے سے گریز کرنا چاہیے ۔ تقریباً 90 فیصد کاروں کا بمپر چھوٹی موٹی خراشوں کی وجہ سے دوبارہ پینٹ کیا جاتا ہے، اس لیے اگر صرف بمپرز دوبارہ پینٹ کیے گئے ہوں تو کار کو اوریجنل ہی سمجھنا چاہیے۔
ایک اور چیز لازمی چیک کرلیں کہ کہیں گاڑی کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ تو موجود نہیں ہے۔ یعنی یہ کار چوری شدہ، چھینی گئی یا کسی مجرمانہ سرگرمی میں تو استعمال نہیں ہوئی ہے۔ اسے سی پی ایل سی کی ہیلپ لائن پر کال کرکے باآسانی چیک کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ انہیں رجسٹریشن، چیسی اور انجن نمبر دیتے ہیں تو آپ اپنی گاڑی کی پوری ہسٹری فراہم کر دیتے ہیں اور کوئی بھی گاڑی سی پی ایل سی سے کلیئرنس لینے کے بعد ہی خریدنی چاہیے، اگر وہ اعتراض کریں تو ایسی کار کسی بھی صورت نہیں خریدنی چاہیے۔
کار کے انجن کی کنڈیشن بھی لازمی طور پر دیکھنی چاہیے۔ یہ کام ہم کار کے انجن میں آئل لِڈ کھول کر دیکھ سکتے ہیں اور کھولنے کے بعد گاڑی کو کھڑی ہوئی حالت میں ایکسلریٹ کریں۔ اگر آپ آئل چیمبر سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھیں تو یہ علامت ہے کہ انجن کو جلد ہی اوورہالنگ کی ضرورت پڑنے والی ہے۔
اس کے علاوہ چند دوسری چیزیں بھی ہیں کہ جنہیں کوئی کار خریدنے سے پہلے دیکھنا چاہیے، جیسا کہ گاڑی کی اصل نمبر پلیٹیں غائب تو نہیں ہے۔ یا کار دوبارہ رجسٹرڈ تو نہیں کروائی گئی، یا کہیں کوئی ڈپلیکیٹ فائل تو نہیں ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…