Categories: Cars

پاکستان میں بنائی گئی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی لانچ کردی گئی

پاکستان میں بنائی گئی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی لانچ کردی گئی ہے۔ کئی ماہ سے جاری افواہوں اور لیکس کے بعد آخر کار پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی انڈس موٹر کمپنی نے ’’کرولا کراس‘‘ لانچ کردی ہے۔ اس گاڑی کو پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔  ٹیوٹا نے اپنی پہلی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی ’’ کرولا کراس‘‘ کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروائی  ، تقریب میں حکومتی ، کاروباری اور ٹیوٹا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین محمد علی نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی گہری دوستی پر بھی روشنی ڈالی ، اس کامیابی کو سنگ میل قرار دیا۔

ٹویوٹا کی ایمرجنگ مارکیٹ کمپیکٹ کار کمپنی کے صدر اور ٹویوٹا ڈائی ہاٹسو انجینئرنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوشیوکی تاکائی نے ایشیائی ممالک میں صارفین کے ایچ ای وی کا انتخاب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین دیگر مارکیٹوں کی طرح ‘کرولا کراس ایچ ای وی’ کو ایک پرکشش، موثر گاڑی کے طور پر پسند کریں گے۔

ٹویوٹا کرولا کراس 2024کی پاکستان میں قیمت کا تخمینہ 12,000,000 روپے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ تخمینہ شدہ قیمت ایکس ​​فیکٹری ہے اور اس میں فریٹ ، ٹیکس اور دیگر دستاویزات کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago