معروف کار ساز کمپنی ایم جی نے بھارت میں ملک کی سب سے چھوٹی الیکٹرک کار ایم جی کومِٹ لانچ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کے 2 ویرینٹس لانچ کیے گئے ہیں۔ سائز کو دیکھا جائے تو یہ الیکٹرک کار شہروں کی تنگ سڑکوں کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ کار کی لمبائی صرف 3 میٹر ہے جبکہ اسکی اونچائی 1640 ملی میٹر ہے اور کار کی چوڑائی 1505 ملی میٹر ہے۔
ایم جی کومِٹ کے فیچرز و دیگر خصوصیات یہ ہیں: اس میں پاور پلے چارجنگ کی سوہلت ہے اور 17 اعشاریہ 3 کلو واٹ کی بیٹری رکھی گئی ہے۔ یہ کار 41 ہارس پاور 110 نیوٹن میٹر کی حامل ہے۔ گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ایم جی کومِٹ باکسی ڈیزائن کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹ بار رکھتی ہے جبکہ کار کے دونوں سائیڈ مررز پر کروم اور پیانو بلیک سٹرپ لگائی گئی ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پر لائٹ کے نیچے چارجنگ پورٹ چمکتا ہوا نظر آتا ہے جبکہ ایم جی کا لوگو بھی گاڑی کے فرنٹ پر اسکی شان بڑھا رہا ہے۔ کالی چھت اور بلیک ٹاپ ( ڈوئل ٹون) کیساتھ سفید، کالا،سبز اور سلور رنگ (سنگل ٹون) صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
اگر گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کی جائے تو اس میں 25 انچ اسکرین, اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے کے ساتھ انفوٹینمنٹ ڈسپلے ہے. جبکہ یہ سکرین ایک آل ڈیجیٹل ڈرائیور ڈسپلے ہے۔ اس گاڑی میں کوئی ڈیش بورڈ نہیں ہے جبکہ اس میں بیگس کیلئے 2 ہکس سمیت کافی زیادہ سٹوریج سپیس موجود ہے۔ گاڑی میں آئی پوڈ سے متاثر کن کنٹرول کے ساتھ دو سپوک سٹیئرنگ وہیل نصب کیا گیا ہے۔
گاڑی میں گلی نشستوں پر ون ٹچ ٹمبل اور فولڈ فیچرز دیے گئے ہیں جبکہ مینوئل اے سی کنٹرول کے ساتھ ساتھ 3 یو ایس بی پورٹس دی گئی ہیں۔ اگر سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو اس میں اے بی ایس، ای بی ڈی کے ساتھ ساتھ ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ گاڑی میں رئیر پارکنگ سینسر اور ڈبل فرنٹ ایئر بیگ بھی دیے گئے ہیں۔
گاڑی کی قیمت کی بات کی جائے تو اس کار کی ایکس فیکٹری قیمت 7.98 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستان میں تقریبا 27 لاکھ بنتی ہے۔ یہاں یہ بتا قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ایم جی کی الیکٹرک ایس یو وی کی قیمت 6250000 روپے ہے۔
یہ کار تاحال بھارت میں لانچ کی گئی ہے البتہ پاکستان میں اس کی لانچ کے حوالے سے کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔ البتہ کاروں کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ 8 لاکھ والی گاڑی پاکستان میں آئی تو ٹیکس کے بعد اسکی قیمت 32 لاکھ سے زائد ہوگی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…