Categories: Cars

ایم جی موٹرز نے پاکستان میں بہترین الیکٹرک کار متعارف کروا دی۔ قیمت جانئے

ایم جی موٹرز نے پاکستان میں اپنی نئی الیکٹرک  کار متعارف کروا دی ہے۔ ایم جی پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم جی کمپنی کی نئی الیکٹرک کار ایم جی فور ای وی کو پاکستان کے مقامی صارفین کیلئےمتعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایم جی کی جانب سے پاکستان میں ایچ ایس اور زیڈ ایس کو متعارف کروایا گیا تھا۔ ایم جی فور ای وی کو6 زنگوں میں پاکستانی  صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے جس میں سب سے نیا نمایاں رنگ وولکینو اورنج بتایا گیاہے۔ اس گاڑی میں ایکٹیو گِرل سسٹم نصب ہے جو کہ بیٹری رینج میں ایئر فلو کو یقینی بناتا ہے۔

ایم جی  کی اس نئی الیکٹرک کار  لیگ روم اورہیڈروم لمبے ایل بیس اور پتلی بیٹری کی وجہ سےکافی کشادہ طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس گاڑی میں وائرلیس چارجنگ پیڈ بھی نصب کیا گیا ہےجبکہ اس میں نصب 10.25 انچ کی ٹچا سکرین ایل سی ڈی پر اینڈرائڈ آٹو اور ایپل کار پلے کی سہولت بھی میسر ہے ۔ پاکستان میں ایم جی فور ای وی ایکسائٹ کی قیمت ایک کروڑ، نو لاکھ، نناوے ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے جبکہ ایم جی فور ای وی ایسنس کی قیمت ایک کروڑ،انتیس لاکھ، نوے ہزار روپے رکھی گئی ہے جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہیں۔

اس گاڑی میں ایم جی پائلٹ نامی ٹیکنالوجی سے مزین ڈرائیونگ اسسٹنس نظام نصب کیا گیا ہے ، جس میںلین کِیپ اسسٹ اور ایکٹیو ایمرجنسی بریکنگ جیسے کئی سیفٹی فیچرز شامل ہیں۔ ایم جی فور ای وی الیکٹرک کار کا چارجنگ ٹائم نہایت تیز بنایا گیا ہے جس کے باعث پینتیس منٹوں میں دس فیصد سے اسی فیصد تک کی چارجنگ کی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago