ایم جی موٹرز نے پاکستان میں اپنی نئی الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے۔ ایم جی پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم جی کمپنی کی نئی الیکٹرک کار ایم جی فور ای وی کو پاکستان کے مقامی صارفین کیلئےمتعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایم جی کی جانب سے پاکستان میں ایچ ایس اور زیڈ ایس کو متعارف کروایا گیا تھا۔ ایم جی فور ای وی کو6 زنگوں میں پاکستانی صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے جس میں سب سے نیا نمایاں رنگ وولکینو اورنج بتایا گیاہے۔ اس گاڑی میں ایکٹیو گِرل سسٹم نصب ہے جو کہ بیٹری رینج میں ایئر فلو کو یقینی بناتا ہے۔
ایم جی کی اس نئی الیکٹرک کار لیگ روم اورہیڈروم لمبے ایل بیس اور پتلی بیٹری کی وجہ سےکافی کشادہ طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس گاڑی میں وائرلیس چارجنگ پیڈ بھی نصب کیا گیا ہےجبکہ اس میں نصب 10.25 انچ کی ٹچا سکرین ایل سی ڈی پر اینڈرائڈ آٹو اور ایپل کار پلے کی سہولت بھی میسر ہے ۔ پاکستان میں ایم جی فور ای وی ایکسائٹ کی قیمت ایک کروڑ، نو لاکھ، نناوے ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے جبکہ ایم جی فور ای وی ایسنس کی قیمت ایک کروڑ،انتیس لاکھ، نوے ہزار روپے رکھی گئی ہے جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہیں۔
اس گاڑی میں ایم جی پائلٹ نامی ٹیکنالوجی سے مزین ڈرائیونگ اسسٹنس نظام نصب کیا گیا ہے ، جس میںلین کِیپ اسسٹ اور ایکٹیو ایمرجنسی بریکنگ جیسے کئی سیفٹی فیچرز شامل ہیں۔ ایم جی فور ای وی الیکٹرک کار کا چارجنگ ٹائم نہایت تیز بنایا گیا ہے جس کے باعث پینتیس منٹوں میں دس فیصد سے اسی فیصد تک کی چارجنگ کی جا سکتی ہے۔