طویل انتظار کے بعد ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے سائبر ٹرک کی پہلی سیریز صارفین کیلئے لانچ کر دی ہے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹیکساس میں کمپنی کی فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں کہا ہےکہ اس ٹرک کی آمد سے امریکی سڑکوں کا چہرہ ہمیشہ کے لیے بدل جائے گا۔ یاد رہے کہ کار ساز کمپنی ٹیسلا نے چار سال پہلے سائبر ٹرک گاڑی کا تصور پیش کیا تھا اور اس کی پروڈکشن 2021 میں شروع ہونے والی تھی لیکن ایلون مسک نے 2021 میں بتایا کہ سائبر ٹرک کی ظاہری شکل اور بنانے کے طریقہ کار میں جدت اتنی زبردست تھی کہ ٹیسلا کو اس کی لانچنگ میں تاخیر کرنا پڑی۔ ٹیسلاسائبر ٹرک کی ظاہری شکل مارکیٹ میں موجود دوسری وینز سے بالکل مختلف ہے۔ ٹیسلا کا کہنا ہے کہ اس کے ڈیزائن اور انجینئرنگ میں پچھلے 70سالوں میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ، اس لیے کمپنی اپنی وین کو ایک نئے روپ کے ساتھ ڈیزائن کرنا چاہتی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ ٹیسلا سائبر ٹرک کا اسٹیئرنگ وہیل براہ راست اس کے پہیوں کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔ گاڑیوں کی صنعت میں پہلی بار کار کی باڈی کو سٹین لیس سٹیل کے خصوصی مرکب سے بنایا گیا ہے۔ اس دھات کے استعمال سے گاڑی بہت مضبوط ہوگئی ہے۔ ٹیسلا نے ایک ویڈیو نشر کرکے دکھایا تھا کہ سائبر ٹرک کی باڈی بلٹ پروف ہے۔
اس ٹرک کا سٹین لیس سٹیل اتنا مضبوط ہے کہ اسے بدلناآسان نہیں ہے ، یہی ایک وجہ ہے کہ اس کا ڈیزائن غیر معمولی ہے۔ اس دھات کے انتخاب کی وجہ سے کچھ تجزیہ کاروں کو شک ہے کہ اس سائبر ٹرک کی بڑے پیمانے پر پیداوار ممکن نہیں ہو گی۔
سائبر ٹرک کا اسٹیئرنگ وہیل براہ راست پہیوں سے منسلک نہیں ہے۔ سائبر ٹرک کے اسٹیئرنگ وہیل کو موڑ کر، برقی موٹریں ضرورت کے مطابق پہیوں کو حرکت دیتی ہیں۔ کم رفتار پر گاڑی کی سمت کو بہتر طور پر تبدیل کرنے کے لیے، پہیے زیادہ زاویہ کے ساتھ سمت بدلتے ہیں۔ تیز رفتاری پر، سٹیئرنگ وہیل کو موڑنے سے، پہیوں کی سمت کی تبدیلی کا زاویہ کم ہو جاتا ہے۔ کار کا اسٹیئرنگ وہیل پچھلے پہیوں کا زاویہ بھی بدلتا ہے جس کی وجہ سے سائبر ٹرک کے ساتھ گھومنا آسان ہوجاتا ہے۔
ٹیسلا سائبر ٹرک کے تین ماڈل تیار کیے جائیں گے۔ سب سے پہلے مارکیٹ میں آنے والا طاقتور ترین ماڈل سائبر بیسٹ کہلاتا ہے۔ اس ماڈل میں تین الیکٹرک موٹریں ہیں جو کل 845 ہارس پاور پیدا کرتی ہیں اور ایک ہی چارج پر 320 میل (515 کلومیٹر) تک سفر کر سکتی ہیں۔ صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار 2.6 سیکنڈ ہے۔
سائبر بیسٹ کی طاقت اور رفتار کا مظاہرہ کرنے کے لیے، ٹیسلا نے پورشے 911 کے خلاف ریس جیتنے والی کار کی ویڈیو دکھائی جب پورشے 911 کو کھینچتے ہوئے دکھایا گیا۔ سائبر ٹوئنٹی کی بنیادی قیمت 99,990 ڈالر ہے۔ تمام کاریں بغیر پینٹ کے کسٹمر کو فراہم کی جائیں گی۔ رنگ تبدیل کرنے کے لیے صارفین اضافی فیس ادا کر کے سفید یا سیاہ رنگ میں پلاسٹک کور کا آرڈر دے سکتے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…