ہنڈا کمپنی چند ہفتوں سے 11ویں جنریشن کی’’سوِک‘‘ گاڑی کی ٹیسٹنگ کر رہی ہے۔ اس گاڑی کی قیمت اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ سیڈان گاڑیوں کے علاوہ یہ کئی ایس یو وی گاڑیوں کی قیمتوں سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔ مثال کے طور پر نئی ہنڈا سوک کی قیمت کیا سپورٹیج اور پیوگیوٹ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔
معروف ویب سائٹ نے ان تینوں مذکورہ گاڑیوں کا ایک موازنہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان میں کیا کچھ فرق ہے اور تینوں کی قیمتیں اس وقت کیا ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق کیا سپورٹیج کی مجموعی لمبائی4ہزار 485ملی میٹر، پیوگیوٹ کی 4ہزار 300ملی میٹر اور ہنڈا سوک کی 4ہزار 674ملی میٹر ہے۔ اس ترتیب سے تینوں گاڑیوں کی چوڑائی 1ہزار 855ملی میٹر، 1ہزار 770ملی میٹر اور 1ہزار 801ملی میٹر، مجموعی اونچائی1ہزار 635ملی میٹر، 1ہزار 530ملی میٹر اور 1ہزار 415ملی میٹر ہے۔کیا سپورٹیج کی وہیل بیس 2ہزار 670ملی میٹر، پیوگیوٹ کی 2ہزار 605ملی میٹر اور ہنڈا سوک کی 2ہزار 736ملی میٹر ہے۔ کیا سپورٹیج کی گراؤنڈ کلیئرنس 172ملی میٹر، پیوگیوٹ کی 170ملی میٹر اور ہنڈا سوک کی 134ملی میٹر ہے، جبکہ کیا سپورٹیج کا وزن 1ہزار 544کلوگرام، پیوگیوٹ کا 1ہزار 189کلوگرام اور ہنڈا سوک کا 1ہزار 396کلوگرام ہے۔رپورٹ کے مطابق تینوں گاڑیوں میں جو فیچرز موجود ہیں ان میں سنٹرل پاور ڈور لاک، اموبلائزر سسٹم اینڈ برگلر الارم، پارکنگ سنسرز، بیک اپ کیمرا، ڈے ٹائم رننگ لائٹس، اے بی ایس بریک، ہل سٹارٹ اسسٹ، کروز کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، سٹیبلٹی کنٹرول، آٹو رین سینسنگ وائپرز، سمارٹ انفوٹینمنٹ سسٹم، 12وولٹ ساکٹ، یو ایس بی کنیکٹویٹی، ایپل کار پلے/اینڈرائیڈ آٹو کنفیگریشن، آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول، کی لیس انٹری، پُش سٹارٹ بٹن، الیکٹرانک پارکنگ بریک، ملٹی پل ڈرائیو موڈز، پینورامک سن روف، سٹیئرنگ وہیل ملٹی میڈیا کنٹرول سوئچز، ایڈجسٹ ایبل سٹیئرنگ وہیل اور آئی ایس او فکس چائلڈ سیٹ اینکرز شامل ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…