Categories: Cars

معروف کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری کمی کر دی

فرانسیسی کار ساز کمپنی  نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 31 دسمبر تک خصوصی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کار ساز کمپنی کے دفتر پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پیوگیوٹ 2008 کی قیمت میں سال کے آخر میں قیمتی میں کمی کرتے ہوئے سنہری موقع  کا اعلان کردیا ہے۔ پیوگیوٹ نے پاکستانی شہریوں کو ایک لاکھ روپے کا ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیوگیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جس میں ایک لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے تاہم قسطوں پر گاڑی لینے والے صارفین اس ڈسکاؤنٹ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے، یہ سہولت صرف کیش پیمنٹ پر ہی حاصل کر سکے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنی ایک دوسری کار کی قیمت میں بھی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔ کار ساز کمپنی نے بتایا ہے کہ پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے جسے ایک لاکھ کم کرتے ہوئے 77 لاکھ کر دیا گیا ہے۔

البتہ کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قیمت ایکس فیکٹری قیمت ہے، اس میں فریٹ اور انشورنس کے پیسے شامل نہیں ہیں، وہ معمول کے مطابق الگ سے چارج کیئے جائیں گے ۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

7 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago