گاڑیوں کے ایک مشہور برانڈ نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا اور گاڑیوں کی قیمتوں پر نطر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ماروتی سوزوکی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماروتی سزوکی کو یہ قیمتوں میں اضافے کافیصلہ اشیاء کی قیمتوں اور منوفیکچرنگ لاگت میں اضافے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کیاس کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں صحیح اضافے کا باقائدہ اعلان نہیں کیا ہے اور یہ اعلان دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔
ماروتی سوزوکی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو ان کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ ے گا۔ ماروتی سوزوکی کے علاوہ کچھ دیگر آٹوموبائل مینوفیکچررنگ کمپنیوں کی جانب سے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان سامنے آیا ہے، حال ہی میں جرمن لگژری کار بنانے والی کمپنی آڈی کی جانب سے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادی گئی تھیں۔
ماروتی سوزوکی نے آخری بار یکم اپریل 2023 کو اپنی تمام کاروں کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ کیا تھا۔ عام طور پر ہر سال گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں نئے سال کے آغاز سے قبل اپنی گاڑیوں کی قیمتیں اپ ڈیٹ کرتی ہیں۔ سال کے آخر میں قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا ایک عام عمل ہے۔ عام طور پر ماروتی سوزوکی جیسے برانڈز کی کاروں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ماروتی سوزوکی اس بار کاروں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کرے گی۔