Categories: Cars

دنیا کی پہلی کار اور اس کو چلانے والی خاتون

آج دنیا کی بیشتر گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور مرد ہیں۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کی دنیا میں پہلی بار کر کو چلانے والا کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون تھی۔ اس خاتون کا نام برتھا ہے اور اس نے آج سے سوا صدی قبل پہلی بار کار چلانے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ کار برتھا کے خاوند نے ایجاد کی تھی۔  برتھا نے اس وقت جس دکان سے کار کیلئے اضافی ایندھن خریدا،اس دکان کو دنیا کا پہلا فیول اسٹیشن قرار دیا گیا۔

سوا صدی پہلے برتھانے اپنے شوہر کی ایجادکردہ موٹر کارچلا کر،106کلومیٹر کا سفر کیا اور اپنے سفر کے دوران مختلف بستیوں میں رک کر برتھاگاڑی کے نقص دورکرتی رہیں۔ برتھا نے اس سفر میں جس روٹ پر سفر کیا  جرمن حکومت نے اس رُوٹ کو’انسان ذات کے صنعتی ورثے‘کا نام دیاہے۔ برتھا کے شوہر کارل بینز نے گاڑی 1885ء  میں ایجاد کی مگر مذہبی حلقوں کے ممکنہ اعتراضات سے ڈر کے انہوں نے اس کار کو گھر کے  گیراج میں چھپا دیاتھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب یورپ پر کلیسا کی حکمرانی تھی اور مذہبی پیشوا کسی نئی ایجاد کو اچھا نہیں سمجھتے تھے کیونکہ انکو ڈر تھا کہ اگر لوگوں نے سائنس کو ترجیح دینا شروع کردی تو ان کے کلیسا ویران ہو جائیں گے اور انکا کاروبار بند ہو جائے گا۔ کارل کی بہادر بیوی اپنے شوہر کو بتائے بغیر دو بیٹوں سمیت تین پہیوں والی کار پر سوار ہوئی اور سو کلومیٹر ڈرائیو کر کے اپنی بیمار ماں کے پاس پہنچ گئی۔ وہ جس چیزکو ڈرائیو کر کے آبائی گائوں پہنچی تھی،لوگ اسے دیکھ کر حیران تھے کہ آخر گھوڑوں کے بغیرکوئی سواری کیسے چل سکتی ہے؟

برتھا نے بعد میں ایک بار بتایا کہ  میرے شوہرکو اپنی ایجادپراعتماد نہیں تھا۔ وہ مذہبی حلقوں سے خوف زدہ تھا کہ شاید اس کی ایجاد کو کفر قرار نہ دے دیا جائے۔ میں نے طے کیاکہ دنیا کواپنے میاں کے کارنامے سے آگاہ کروں گی۔
آج دنیا کے کسی بھی شہر میں کوئی بھی اپنے گھر سے نکل کر جب سڑک پر پہنچتا ہے تو اسے پہلی متحرک چیز کیا نظر آتی ہے؟۔ ظاہر ہے کوئی نہ کوئی گاڑی دکھائی دیتی ہے، جسے کوئی ڈرائیور چلا رہا ہوتا ہے۔ آج ہر ملک میں گاڑیاں چلانے والے بیشتر ڈرائیور مرد ہی ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago