Categories: Cars

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں پہلی الیکٹرک بائیک متعارف کردی

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس مکمل ہونے پر ملک میں اپنی پہلی الیکٹرک بائیک متعارف کروادی ہے۔ گزشتہ روز اس بات کا اعلان جاپانی برانڈ ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس منعقد ہونے پر شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں کیا۔

کمپنی کی جانب سے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے منعقد کی گئی  خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی  آئویاما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے اور ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے شرکت کی۔

اٹلس ہونڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا “ای بینلے” آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہونڈا  کمپنی پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ہنڈا کمپنی کے  ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ شنجی  آئویاما نے پاکستان میں ہونڈا کے کاروبارکو بڑھانے میں اٹلس گروپ، اٹلس ہونڈا ایسوسی ایٹس، ڈیلرز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیچکررز کو پاکستان میں انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے اٹلس ہونڈا کے پورے ایکو سسٹم کو 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہونڈا پاکستانی صارفین کے لیے پرکشش مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago