Categories: Cars

کیا آپ کاروں کی مختلف اقسام اور ان کی خوبیوں سے واقف ہیں؟

پوری دنیا سمیت دنیا بھر میں آٹو موبائل مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دنیا کی سبھی کمپنیوں  کی مختلف قسم کی کاریں  اب ملک کی سڑکوں  پر دوڑتی نظر آتی ہیں ۔ چھوٹی کار، بڑی کار، لمبی کار یہ وہ نام ہیں جنہیں  عام بول چال کی زبان میں استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کو جان کر شاید حیرت ہو  ان کاروں کے نام اور  ماڈل نام کے علاوہ بھی ان کی ایک پہچان اور سیگمنٹ ہوتے ہیں ۔ چند اقسام آج ہم آپکو بتاتے ہیں۔

 اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل، ایس یو وی


ایس یو وی کارز پوری دنیا میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں اور زیادہ افراد کیلئے اور لمبے سفر کیلئے پہلی ترجیح مانی جاتی ہیں۔ ایس یو وی کا فل فارم ہے اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل ۔ ایس یو وی کاریں لمبی ہوتی ہیں اور ان کے ٹائر بھی بڑے ہوتے ہیں ۔ ان کارز  میں زیادہ مسافروں  کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ اتنا ہی نہیں  ایس یو وی کار کا گراؤنڈ کلیئرنس  بھی زیادہ ہوتا ہے ۔اس کار میں انجن کا حصہ الگ ہوتا ہے البتہ کار میں  مسافر اور سامان کا حصہ منسلک ہوتا ہے۔ہونڈا سی آروی، پجیرو، فورچیونر  وغیرہ مشہور ایس یو وی کاریں ہیں۔

 ہیچ بیک کیا ہوتی ہے ؟


ہیچ بیک کا لغوی معنی ہے ،کوئی ایسی چیز جس میں پیچھے کی جانب ’سلوپ‘ ہو اور اس کا دروازہ اوپر کی طرف کھلتا ہو۔ہیچ بیک کار دراصل دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا  ایک حصہ وہ ہوتا ہے جہاں انجن لگا ہوتا ہے جبکہ دوسرا حصہ وہ ہوتا ہے جہاں  ڈرائیور اور مسافر بیٹھتے ہیں اور سامان رکھنے کی جگہ بھی اسی حصے میں  دی جاتی ہے۔ان کاروں میں مسافروں کے  بیٹھنے اور سامان رکھنے کے درمیان کوئی پارٹیشن نہیں ہوتا۔بولینو، ہنڈئی ایلیٹ،رینو کویڈ،وغیرہ ہیچ بیک کاریں ہیں ۔

 سیڈان کار کیا ہوتی ہے ؟


سیڈان وہ کار ہوتی ہے جو تین حصوں  پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کے ایک حصے میں  انجن ، دوسرے حصے میں مسافروں  کی جگہ اور تیسرے حصے میں  سامان رکھنے کیلئے مختص علیحدہ جگہ ہوتی ہے۔ سیڈان کاروں میں  مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ اور سامان رکھنے کی جگہ میں پارٹیشن ہوتی ہے۔سیڈان کی بھی کئی اقسام  ہیں جیسے نوچ بیک، فاسٹ بیک، کامپیکٹ  وغیرہ ۔ ٹویوٹا کیمری  سیڈان گاڑی ہے ۔

 کراس اوور کارکیا ہوتی ہے ؟


کراس اوور وہ کار ہوتی ہے جو ہیچ بیک کے ہماراہ  اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل کی خوبیوں سے لیس ہوتی ہیں ۔یہ کارایس یووی کی طرح باڈی آن فریم پلیٹ فارم پر بیسڈ نہیں  ہوتی ہے ۔اس میں چھوٹااور اکنامی انجن لگا ہوتا ہے۔ کراس اوور گاڑیوں  میں  والوو20،  ہنڈئی آئی ٹوئنٹی ایکٹیو، نسان ککس، دیٹسن وغیرہ شامل ہے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago