ووکس ویگن نے انٹری لیول الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم تیار کرنے کا اعلان کردیا اور لاگت کو کم کرنے کے لیے کمپنی نے مقامی وسائل کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ جرمن کمپنی دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ووکس ویگن نے انٹری لیول الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم چین میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین کے سربراہ رالف برینڈ سٹیٹر نے اپنے نئے الیکٹرک وہیکل ڈیولپمنٹ اور پروکیورمنٹ سینٹر کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا ہےکہ ووکس ویگن کا یہ نیا پلیٹ فارم جسے اے مین پلیٹ فارم کے نام سے جانا جاتا ہے، خاص طور پر بیٹری، الیکٹرک ڈرائیو اور الیکٹرک موٹر کے حوالے سے چینی صارفین کے ذوق کے مطابق چین کے شہر ہائفی میں بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ چینی نئی گاڑیوں کے خریدار نوجوان ہیں اور ٹیکنالوجی کے دلدادہ ہیں اور ان خریداروں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا شوق ہے۔
ووکس ویگن پہلے الیکٹرک پلیٹ فارم ماڈیولر الیکٹرک ڈرائیو میٹرکس سپلائرز جوکہ 2019 سے زیر استعمال ہے کو ہی کام میں لائے گا اور اپنا پلیٹ فارم 2026 تک مکمل کرے گا۔ یہ نیا پلیٹ فارم پہلے سے موجود پلیٹ فارم سے کئی گنا بہتر کام کرے گا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ 2026 تک عالمی سطح پر مزید 10 ای وی ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے اور نئے ماڈلز کی مارکیٹنگ کے لیے اپنے وقت کو چار سال سے بڑھا کر اپنے چینی ہم منصبوں کے لیے 2.5 سال کی اوسط کے قریب لے جائے گی۔
برانڈ سٹیٹر نے مزید کہاہے کہ چین قیمت کے حوالے سے ایک بہت ہی حساس مارکیٹ ہے اس لیے ووکس ویگن کو لاگت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ جب الیکٹرک وہیکل کا حجم بڑھتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے گاڑیوں کو پائیدار بنائیں تاکہ منافع حاصل کر سکیں اور چین میں کمپنی کو مضبوط کر سکیں لہذا ہم ٹیکنالوجی اور گاڑیوں کی رفتار میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ قیمتیں نیچے لائیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…