کار ساز کمپنی نسان نے اپنے تمام ماڈلز کی تمام گاڑیوں کو مکمل طور پر الیکٹرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ یورپ میں 2023 تک تمام گاڑیاں صرف الیکٹرک ہوں گی۔
کچھ عرصہ قبل برطانیہ نے اعلان کیا تھا کہ 2030 میں برطانیہ میں پٹرول و ڈیزل کے استعمال پر پابندی لگا دی جائے گی جس کے بعد صرف الیکترک گاڑیاں ملک میں چلیں گی۔ اس اعلان کے بعد تمام کار ساز کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی طرف پیش قدمی تیز کردی تھی۔ البتہ چند روز قبل برطانیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پٹرول و ڈیزل پر پابندی کا فیصلہ 2035 تک بڑھا دیا گیا ہے اور اس پابندی کا اطلاق 2035 میں ہوگا۔ یعنی 2035 تک پیٹرول اور ڈیزل والی گاڑیاں مملکت میں چل سکیں گی۔ اس اعلان کے بعد کئی کار ساز کمپنیوں نے سکھ کا سانس لیا اور پٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی منوفیکچرنگ کو فی الحال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
لیکن بڑی کار ساز کمپنی نسان نے گزشتہ شیڈیول کو ہی فالو کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2030 تک نسان اپنی تمام کاروں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کردے گی۔ 2030 کے کے بعد نسان نسان کوئی پیٹرول یا ڈیزل گاڑی نہیں بنائے گی اور نسان کے باس نے کہا کہ کمپنی کا یہ اقدام "صحیح قدم” ہے۔
کار ٹریڈ باڈی ایس ایم ایم ٹی نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کے التوا کی وجہ سے صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جانے میں تاخیر ہوگی کیونکہ انہیں 5 سال مزید دے دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب کار ساز کمپنی نسان اس دہائی کے آخر تک نئی بیٹری ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائے گا جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے الیکٹرک گاڑیوں کے چارج ہونے کا وقت اور قیمت دونوں میں کمی آئے گی۔گاڑیاں جلدی چارج ہوں گی اور بیتریاں بھی سستی ہوں گی۔ بیٹریوں کی قیمت میں کمی آنے سے گاڑی کی قیمت بھی کم ہو گی اور صارفین کی الیکٹرک گاڑیوں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔اس حوالے سے کار ساز کمپنی نسان کے چیف ایگزیکٹیو ماکوتو اچیڈا نے کہا ہے کہ نسان یورپ میں 2030 تک مکمل الیکٹرک پر تبدیل ہو جائے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ قدم ہمارے کاروبار، ہمارےصارفین اور ہمارے ماحول کے لیے درست ہے۔اس حوالے نسان کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی کا مقصد صارفین کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت کو کم کرنا ہے، تاکہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کاروں سے زیادہ مہنگی نہ ہوں۔البتہ اس مکامیں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن ہم اگلے چند سالوں میں یہ منزل حاصل کرلیں گے۔
نسان کمپنی نے اپنے صارفین کو بتایا ہے کہ ہم اسے اقدام کو ٹیکنالوجی اور سپلائرز کے نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں اور یقیناً حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں کہ ہم صارفین کو اس قسم کی لاگت کی مسابقت کیسے فراہم کر سکتے ہیں کہ صارفین کو پٹرول اور ڈیزل والی چھوڑ کر الیکٹرک کار پر منتقل ہوتے ہوئے اضافی رقم خرچ نہ کرنی پڑے۔ .
کمپنی نے کہا ہے کہ ہما مقصد یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑی کی قیمت پٹرول و ڈیزل گاڑیوں کے برابر ہو، بیٹری سستی ہو، گاڑی جلد چارج ہو اور صارفین کو بہترین ڈرائیو مہیا کرے۔اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نسان کمپنی ایک مختلف قسم کی بیٹری ٹیکنالوجی پر بہت تیزی سے کام کر رہی ہے، جسے آل سالڈ سٹیٹ بیٹریزکہا جاتا ہے، جو ہلکی اور سستی ہوتی اور زیادہ تیز چارج ہوتی ہے۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم اگلے سال سے جاپان میں کے لیے ایک پائلٹ پلانٹ لگانے جا رہے ہیں، اور ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ 2028 تک یہ الیکٹرک گاڑیاں اور بہتر بیٹریاں بڑے پیمانے پر تیار کی جا سکیں، لیکن اس کے ساتھ بہت سے چیلنجز بھی ہیں۔ نسان کمپنی کے مطابق ان کے پاس ان چیلنجز کا حلنکالنے اور پانے ہدف کو پورا کرنے کا ایک طریقہ ہے، نسان واحد کار کمپنی ہے جس کے پاس برطانیہ میں بیٹری بنانے کی اپنی صلاحیت ہے۔ اس سے نسان کو دوسرے کار سازوں پر ایڈج ملتا ہے جو کہ اپنی گاڑیوں کیلئے بیٹریوں کی کچیر تعداد چین سے درآمد کرتے ہیں۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بریکسٹ کے بعد کے تجارتی قوانین اگلے سال جنوری میں لاگو ہونے والے ہیں جن کی وجہ انہیں بیٹریوں کی قیمت پر 10 فیصد تک بچت ہوگی۔ چونکہ بیٹریاں ایک الیکٹرک گاڑی کا سب سے مہنگا حصہ ہیں، برطانیہ اور یورپی یونین دونوں میں کچھ مینوفیکچررز نے کہا ہے کہ وہ اس ضرورت کو پورا نہیں کر پائیں گے اور جب تک پلانٹس تیار اور بیٹریوں کی فراہمی کے قابل نہیں ہوتے اس وقت تک پٹرول و ڈیزل پر پابندی کو موخر کرنے کی ضرورت ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…