وٹز کو ٹویوٹا نے جنوری 1999 میں فروخت کےلیئے پیش کیا تھا اور وہ دنیا کی معروف گاڑی بن گئی تھی۔ ٹویوٹا وٹز تین اور پانچ دروازوں والی ایف ایف 2 باکس کار کی لائن ہے۔ ٹویوٹا وٹز کی مخصوص خصوصیت اس کا مختصر اور لمبا باڈی سٹائل ہے-
اسے بہت سے ممالک میں ٹویوٹا یارس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی بن گئی کیونکہ جاپانی گاڑی ساز کمپنی نے 70 ممالک میں پہلی اور دوسری نسل میں 35 لاکھ کاریں فروخت کیں۔ اس کے کومپیکٹ سائز کی بدولت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ٹویوٹا وٹز کو بہت پسند کیا۔
تیسری نسل ٹویوٹا وٹز 2010 میں مارکیٹ میں آئی تھی۔ تیسری نسل ٹویوٹا وٹز ، فرنٹ انجن فرنٹ وہیل / فور وہیل ڈرائیو سبکمپیکٹ ہیچ بیک ہے۔ وٹز مشہور ہیچ بیکس میں سے ایک ہے۔ نئے ماڈل ٹویوٹا وٹز 2020 میں پچھلی دوسری نسل کے ٹویوٹا وٹز کے مقابلے میں بہترڈیزائن ، انٹیئرراوربڑے بیرونی طول و عرض ہیں۔ کار میں توانائی کی کارکردگی کے لحاظ سے بہتری لائی گئی۔ توسیعی لمبائی اور وہیل بیس نے عقبی کیبن اور سامان رکھنے کی جگہ کو مزید توسیع دی۔
نیو ٹویوٹا وٹز کی نمایاں خصوصیات
ڈبل ایر بیگ
اے بی ایس
پاور اسٹیئرنگ
مرکزی تالا لگا نظام
فرنٹ فوگ لائٹ
اسٹیئرنگ ایڈجسٹمنٹ
USB کنکشن
اے۔ سی
Power door locks