ڈالر کی قیمت میں کمی رجحان، پاکستانی روپیہ مستحکم جبکہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔ ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی کرنسی کی بے قدری ہونے لگی ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر کم ہو گئی ہے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری دن کی شروعات پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا تھا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا تھا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی رونما ہوئی تھی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 05 پیسے پر آ گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔