سال 2023 مہنگائی کے اعتبار سے کیسا رہا؟ رواں سال عوام کو مہنگائی کی وجہ سے کیسی کیسی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا ایک ہوش اڑا دینے والی حقیقت سامنے آگئی۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک میں2023 میں مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 29.3 ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ رواں سال کے اختتام پر 42.6 فیصد پر آگئی ہے۔
رواں سال 20 کلو آٹے کا تھیلا 1517 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 787 روپے کا ہوگیا ہے اور ایک کلو چاول کے نرخ 127 سے بڑھ کر 226 روپے تک جاپہنچے ہیں جبکہ ڈبل روٹی 84 روپے سے بڑھ کر 115 روپے پر آگئی ہے اور بیف فی کلو 691 سے بڑھ کر 820 روپے کاہوگیا ہے۔ مٹن کی فی کلو قیمت 1431 روپے سے بڑھ کر 1703 روپے ہوگئی اور 282 روپے کلو بکنے والی مرغی رواں سال کے اختتام پر 358 روپے میں بک رہی ہے۔
رواں سال دودھ کی فی لیٹر قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 185 ہوگئی ہے اور دہی 168 سے بڑھ کر 215 روپے فی کلو ، ایک درجن انڈوں کی قیمت 253 سے بڑھ کر 340روپے ہوگئی ہے ۔دالوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں دال مسور کی فی کلو 262 سے بڑھ کر 320 روپے، دال مونگ 246 سے بڑھ کر 276 روپے، ماش کی دال 366 روپے سے بڑھ کر 520 روپے ہوگئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق 90روپے فی کلو ملنے والی چینی اب 150 روپے میں مل رہی ہے جب کہ 336 روپے فی کلو ملنے والا لہسن اب 552 روپے میں مل رہا ہے۔سگریٹ کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوا اور کپڑے کی قیمتوں نے بھی آسمان کو چھوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے اختتام پر گزشتہ سال کے مقابلے 70 گرام کے صابن کی قیمت 87 روپے سے تجاوز کرکے 105 روپے ہوئی ہے تاہم کپڑے دھونے والے 250 گرام صابن کی قیمت 103 روپے سے بڑھ کر 130 روپے پر آگئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…