عالمی منڈی میں فی اونس سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مسلسل کئی روز سے سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1886 روپے اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 15 روپے کا ہوگیا ہے البتہ فی تولہ چاندی 2680 روپے پر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر اضافے سے فی اونس 2105 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ڈالر مزید سستا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی رونما ہوئی ہے جس سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 05 پیسے پر آ گیا ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان گزشتہ روز بھی برقرار رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انٹربینک میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد 282 روپے 20 پیسے پرآگیا تھا۔