ڈالر مزید سستا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی رونما ہوئی ہے جس سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 05 پیسے پر آ گیا ہے۔
خیال رہے گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان گزشتہ روز بھی برقرار رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انٹربینک میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد 282 روپے 20 پیسے پرآگیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان تھا۔ ۔انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو چکا تھا۔۔اطلاعات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج جس رفتار سے اوپر گئی تھی اس سے دوگنی رفتار سے واپسی کاسفر شروع کر چکی تھی اور 59 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی تھی۔