انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹنے کے باوجود سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاکستان مین سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ مین 24 قیراط سونا 1 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89ہزار 120روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کے نرخ 13 ڈالر اضافے سے 2065 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہع گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج کے دن بھی برقرار ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد 282 روپے 20 پیسے پرآگیا۔