پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے ۔انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج جس رفتار سے اوپر گئی تھی اس سے دوگنی رفتار سے واپسی کاسفر شروع کر چی ہے اور 59 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے دن بھی بازارِ حصص میں کاروبار کی شروعات مندی سے ہوئی اور پی ایس ایکس میں 362 پوائنٹس کی مندی کا رجحان ریکارڈ ہوا جسکے نتیجے میں انڈیکس 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 58808 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔
جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہع گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج کے دن بھی برقرار ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کہ بعد 282 روپے 20 پیسے پرآگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی ، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔