ملک میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 258 اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 272 روپے ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2052 ڈالر پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر تھا لیکن اس میں کچھ ہی دیر بعد 1517 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی نفسیاتی حد کو کھو کر 60 ہزار 187 پوائنٹس پر آ گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید گراوٹ کے باعث کاروباری افراد کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی اور سونا مہنگا ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے اور ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 282.40 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔