حالیہ ہفتے مہنگائی کا رجحان، 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد:ملک میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 3.71 فیصد سے بڑھ کر 4.64 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 13 اشیاء سستی ہوئیں، اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
22,889 روپے سے 29,517 روپے ماہانہ آمدنی والے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے لیے مہنگائی کی شرح 4.83 فیصد بڑھی ہے۔
مہنگی ہونے والی اشیاء
ٹماٹر کی قیمت میں 56.66 فیصد اضافہ ہوا۔
لہسن کی قیمت 1.40 فیصد بڑھی۔
چینی 0.23 فیصد مہنگی ہوئی۔
گڑ کی قیمت 0.28 فیصد بڑھ گئی۔
سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.74 فیصد اضافہ ہوا۔
ککنگ آئل کی قیمت 0.79 فیصد بڑھ گئی۔
ایل پی جی کی قیمت 0.71 فیصد بڑھائی گئی۔
جلانے والی لکڑی 1.57 فیصد مہنگی ہوئی۔
گھی کی قیمت میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔
سستی ہونے والی اشیاء
دال چنا کی قیمت میں 0.98 فیصد کمی ہوئی۔
دال مونگ کی قیمت 0.27 فیصد کم ہوئی۔
پیاز کی قیمت میں 4.16 فیصد کمی ہوئی۔
آلو 3.83 فیصد سستے ہوگئے۔
انڈے 2.72 فیصد کم قیمت پر دستیاب رہے۔
کیلے 0.56 فیصد سستے ہوئے۔
آٹا 0.76 فیصد سستا ہوا۔
ڈیزل کی قیمت میں 1.17 فیصد کمی ہوئی۔
ٹوٹا چاول کی قیمت 0.27 فیصد کم ہوئی۔
مختلف آمدنی کے طبقات پر مہنگائی کا اثر
17,732 روپے ماہانہ تک آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 4.79 فیصد رہی۔
سے 22,888 روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 4.70 فیصد تک بڑھ گئی۔
22,889 سے 29,517 روپے آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی 4.83 فیصد رہی۔
29,518 سے 44,175 روپے ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے یہ شرح 4.53 فیصد رہی۔
44,176 روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔