انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 283.10 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 887 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ انٹرنشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد کل سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں بھی 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کے بعد آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 12روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے کمی کا امکان ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…