Categories: کاروبار

ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور پیٹرول بھی سستا

سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے جس کے دوران 290 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔  گزشتہ روز بازارِ حصص میں مندی دیکھی گئی تاہم آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 296 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 308 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کے ساتھ 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہو گیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 49 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔ دوسری جانب سونا بھی سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی ہے۔ سونے کی قیمت میں اس بڑی کمی کے بعد صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 128 روپے پر آ گئی ہے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago