پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
س وقت پیٹرول کی قیمت 281.34روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15دسمبر کو کرے گی، اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔شہریوں نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط پر حکومت مطالبہ پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ رواں مالی سال 2023-2024 میں پترولیم لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب روپے رکھا گیا تھا جبکہ رواں سال یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 49ارب روپے کے ٹیکس اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال ہدف 1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…