Categories: کاروبار

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

ملک میں  کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 37پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹربینک مین دالر کی قیمت 284 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان چل رہا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی شرط پر حکومت مطالبہ پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔

رواں مالی سال 2023-2024 میں پترولیم لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب روپے رکھا گیا تھا جبکہ رواں سال یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 49ارب روپے کے ٹیکس اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال ہدف 1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال فی لٹر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے،آئی ایم ایف اور وزارت  خزانہ ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

Recent Posts

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

4 منٹ ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

6 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

8 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

10 گھنٹے ago