Categories: کاروبار

گندم کی فی من قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور سمیت پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فی من گندم کی قیمت میں 300روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اور اضافے کے بعد گندم کی فی من قیمت 5200روپے سے بڑھ کر 5500روپے فی من ہو گئی ہے جبکہ آٹا چکی پر آٹے کی قیمت 175روپے کلو پر برقرار ہے البتہ گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب  ملک میں سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔  سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے تک گر گئی، 10 گرام سونے کے نرخ ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ریکارڈ کئے گئے۔

ادھر سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں تیل و گیس کی کمی پورا ہونے کے امکان روشن ہو گئے ہیں اور تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی بھی آئے گی۔ سٹاک مارکیٹ بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے گزشتہ روز ہفتہ کا آخری کاروباری دن تھا اور 100 انڈیکس 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا منافع ہوا ہے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago