لاہور سمیت پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فی من گندم کی قیمت میں 300روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اور اضافے کے بعد گندم کی فی من قیمت 5200روپے سے بڑھ کر 5500روپے فی من ہو گئی ہے جبکہ آٹا چکی پر آٹے کی قیمت 175روپے کلو پر برقرار ہے البتہ گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے تک گر گئی، 10 گرام سونے کے نرخ ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ریکارڈ کئے گئے۔
ادھر سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں تیل و گیس کی کمی پورا ہونے کے امکان روشن ہو گئے ہیں اور تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی بھی آئے گی۔ سٹاک مارکیٹ بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے گزشتہ روز ہفتہ کا آخری کاروباری دن تھا اور 100 انڈیکس 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا منافع ہوا ہے۔