پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 42 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ پچاس ہزار روپے فی ٹن ہے، آج کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 50 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 46 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 48 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 43 ہزار روپے جبکہ پشاور میں سب سے کم 2 لاکھ 42 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ برانڈڈ سریے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 66 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے
خیال رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 44پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283روپے 70پیسے کا ہو گیا ہے۔