انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔ 20 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2057 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گرنے کی وجہ سے پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 4200روپے کی کمی سے 219400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 3601روپے کی کمی سے 188100روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2600 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14روپے کی کمی سے 2229.08روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 628 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 63 ہزار 584 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…